إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب وقت الصبح باب: فجر کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 840
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ الْفَجْرَ، ثُمَّ نَأْتِي جِيَادَ فَنَقْضِي حَاجَتَنَا ثُمَّ نَرْجِعُ، وَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ عُمَرَ بِغَلَسٍ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَلَا يَعْرِفُ وَجْهَ صَاحِبِهِ " . هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.ترجمہ
عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ فجر ادا کرتے تھے، پھر ہم مقامِ جیاد تک جاکر اپنی ضرورت پوری کرتے اور پھر واپس لوٹ آتے تھے،“ نیز سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ ”ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ فجر اندھیرے میں ادا کرتے تھے، تو (فراغت کے بعد) جب ہم میں سے کوئی پلٹتا تو وہ اپنے ساتھی کا چہرہ تک نہ پہچان پاتا تھا۔“
اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں اور اسے ابن ماجہ نے اپنی سنن میں ان الفاظ کے علاوہ (دیگر الفاظ) کے ساتھ روایت کیا ہے۔