إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب وقت العشاء باب: عشاء کے وقت کا بیان۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَسُقْمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَخَرَجَ وَرَأَسُهُ تَقْطُرُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَجَعَلْتُ وَقْتَ هَذِهِ الصَّلَاةِ هَذَا الْحِينَ - يَعْنِي: الْعِشَاءَ " .
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ وَغَيْرُهُمْ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر کمزوروں کی ناتوانی اور بیماروں کی بیماری کا لحاظ نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز میں (مزید) تاخیر کر دیتا۔“
امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے عطاء رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ”ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے رات کے وقت (عشاء میں) تاخیر فرمائی، پھر آپ ﷺ اس حال میں برآمد ہوئے کہ آپ ﷺ کے سرِ انور سے پانی کے قطرے ڈھلک رہے تھے، پس آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے اپنی امت پر گراں گزرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اس نماز یعنی عشاء کا وقت یہی مقرر فرما دیتا۔“
میں (امام بوصیری) کہتا ہوں: اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے، جسے امام ابو داود، امام نسائی، امام ابن ماجہ اور امام بیہقی نے اپنی سنن اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے۔