إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب الإبراد بالظهر في شدة الحر باب: سخت گرمی میں ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 808
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا يَعْقُوبُ ، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: إِنَّ بَعْضِي قَدْ أَكَلَ بَعْضًا. قَالَ: فَنَفَّسَهَا نَفَسَيْنِ فِي كُلِّ عَامٍ: فَالْبَرْدُ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا، وَالْحَرُّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگ نے اپنے رب سے فریاد کرتے ہوئے عرض کی: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو (شدتِ تپش سے) کھا لیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت مرحمت فرمائی: پس (موسمِ سرما کی) ٹھنڈک اس کے زمہریر (نہایت سرد حصے) سے ہے اور (موسمِ گرما کی) تپش جہنم کے سانس کی حدت سے ہے۔“