إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب الإبراد بالظهر في شدة الحر باب: سخت گرمی میں ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 806
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسَلِمٍ أَبُو سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَجُعِلَ لَهَا نَفَسَانِ: نَفْسٌ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفْسٌ فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگ نے اپنے رب کے حضور شکایت کرتے ہوئے عرض کی: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو کھا لیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے دو سانسیں مقرر فرما دیں: ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں؛ پس تم جو شدید گرمی محسوس کرتے ہو وہ دوزخ کی تپش کی وجہ سے ہے اور جو تم شدید سردی پاتے ہو وہ اس کے زمہریر (نہایت سرد حصے) کی وجہ سے ہے۔“