إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب الإبراد بالظهر في شدة الحر باب: سخت گرمی میں ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 804
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَبْرِدُوا بِصَلَاةِ الظُّهْرِ؛ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا (مُعَلَّى )، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ - يَعْنِي: بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ - ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا صفوان الزہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”نمازِ ظہر کو ٹھنڈے وقت میں (تاخیر سے) ادا کیا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کی وجہ سے ہے“۔
میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے کہ ہمیں معلّٰی نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ابو اسماعیل یعنی بشیر بن سلمان نے حدیث بیان کی... پھر انہوں نے مکمل روایت ذکر کی ہے۔