❮
❯
حدیث نمبر: 786
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ حَدِيثَةٌ أَسْنَانُهُمْ، سَفِيهَةٌ أَحْلَامُهُمْ، يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ وَيُضَيِّعُونَ الصَّلَوَاتِ أَوْ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَوَاتِ - فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، ثُمَّ صَلُّوهَا مَعَهُمْ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، وَفِي سَنَدِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ ابْنُ مَعِينٍ وَالذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو نو عمر اور عقل کے کچے ہوں گے، وہ اپنی خواہشات کی پیروی کریں گے اور نمازوں کو ضائع کریں گے یا (فرمایا کہ) نمازوں کو ان کے (مستحب) وقت سے مؤخر کر دیں گے؛ پس تم نماز کو اس کے (صحیح) وقت پر ادا کر لینا، پھر ان کے ساتھ (بھی) پڑھ لینا۔“
یہ سند ضعیف ہے، اس کی سند میں سلیمان بن ابی سلیمان موجود ہے جس کے متعلق ابن معین رحمہ اللہ اور ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ مجہول ہے، جبکہ ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ راویوں میں ذکر کیا ہے، اور سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواقيت / حدیث: 786
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف / رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف، وفي سنده سليمان بن أبي سليمان قال ابن معين والذهبي: مجهول»
«رجال الإسناد ثقات»