إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة النار وأهلها— جہنم اور اہلِ جہنم کے احوال کا بیان۔
باب ما جاء في الشمس والقمر وفيمن كان له لسانان في الدنيا باب: سورج اور چاند کے بارے میں، اور جو دنیا میں دو زبانوں والا (دو رخا) ہو، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7835
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ كَانَ لَهُ لِسَانَانِ فِي الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَأَبُو يَعْلَى، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی دنیا میں دو زبانیں ہوں (یعنی وہ منافقت اور دو رخی اختیار کرے)، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی دو زبانیں بنا دے گا۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی سندوں کا مدار اسماعیل بن مسلم المکی پر ہے، جو کہ ضعیف راوی ہیں۔