إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة النار وأهلها— جہنم اور اہلِ جہنم کے احوال کا بیان۔
باب فيمن تصدق ومات وهو مشرك باب: جس نے صدقہ کیا اور شرک کی حالت میں مر گیا۔
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ الْحُصَيْنُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَرَأَيْتُ رَجُلًا كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، فَمَاتَ قَبْلَكَ، وَهُوَ أَبُوكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ. قَالَ: فَمَا مَكَثَ عِشْرِينَ لَيْلَةً حَتَّى مَاتَ حُصَيْنٌ مُشْرِكًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ وَمَعَ ضَعْفِهِ مُخَالِفٌ لِمَا رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِيهِ ، وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ الْجَوَامِعِ مِنَ الدُّعَاءِ.سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ان کے والد) حصین نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”آپ مجھے اس شخص کے بارے میں بتائیے جو صلہ رحمی کرتا تھا اور مہمان کی خاطر تواضع کرتا تھا، مگر وہ آپ ﷺ (کی بعثت) سے قبل ہی فوت ہو گیا اور وہ آپ کے والد (جناب عبداللہ) تھے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرا باپ اور تمہارا باپ (دونوں) آگ میں ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ابھی بیس راتیں بھی نہیں گزری تھیں کہ حصین حالتِ شرک میں ہی فوت ہو گئے۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول ہیں، اور ضعیف ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اس روایت کے بھی خلاف ہے جسے امام عبد بن حمید اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے واسطے سے ان کے والد سے روایت کیا ہے، اور وہ «باب الجوامع من الدعاء» میں گزر چکی ہے۔