❮
❯
حدیث نمبر: 7771
وَعَنِ ابْنِ دَارَةَ مَوْلَى عُثْمَانَ : "أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بِالْبَقِيعِ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَدَاكَّ النَّاسُ عَلَيْهِ، وَقَالُوا: إِيهِ يَرْحَمُكَ اللَّهُ؟ قَالَ: يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِكُلِّ عَبْدٍ لَقِيَكَ لَا يُشْرِكُ بِكَ يُؤْمِنُ بِي ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ حَالُهُ.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بقیع کے مقام پر فرمایا: ”میں لوگوں میں محمد ﷺ کی شفاعت کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہوں“، اس پر لوگ ان کے گرد امڈ آئے اور کہنے لگے: (ہمیں مزید بتائیے) اللہ آپ پر رحم فرمائے؟ تو انہوں نے فرمایا: (رسول اللہ ﷺ) فرماتے ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِكُلِّ عَبْدٍ لَقِيَكَ لَا يُشْرِكُ بِكَ يُؤْمِنُ بِي» ”اے اللہ! ہر اس بندے کی مغفرت فرما دے جو تجھ سے اس حال میں ملے کہ وہ تیرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اور مجھ پر ایمان رکھتا ہو“، اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی موجود ہے جس کے حالاتِ زندگی معلوم نہیں ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القيامة وأهوالها / حدیث: 7771
درجۂ حدیث محدثین: في إسناده من لا يُعرف حاله
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي، وفي إسناده من لا يعرف حاله»