إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب في ذكر الشفاعة باب: شفاعت کا ذکر۔
حدیث نمبر: 7760
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُعْطِيَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ فَتَعَجَّلَهَا، وَإِنِّي أَخَّرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَقَدَّمَ مُطَوَّلًا فِي الدَّجَّالِ.ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کو ایک ایسی (مقبول) دعا عطا کی گئی جسے اس نے (دنیا ہی میں) جلد مانگ لیا، اور یقیناً میں نے اپنی دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے (قیامت تک) مؤخر کر دیا ہے“، اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن منیع نے روایت کیا ہے، ان دونوں کی اسانید کا مدار عطیہ عوفی پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، نیز یہ روایت فتنہ دجال کے باب میں مفصل گزر چکی ہے۔