❮
❯
حدیث نمبر: 7714
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَدْعُوُ الْعَبْدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُذَكِّرُهُ آلَاءَهُ وَنَعْمَاءَهُ حَتَّى يَقُولَ فِيمَا يَقُولُ: سَأَلْتَنِي فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا أَنْ أُزَوِّجَكَ فُلَانَةً - يُسَمِّيهَا - فَزَوَّجْتُكَهَا ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ فِيهِ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل قیامت کے دن بندے کو طلب فرمائے گا، پھر اسے اپنی نعمتیں اور احسانات یاد دلائے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنی فرمائی ہوئی باتوں میں یہ بھی ارشاد فرمائے گا: تم نے مجھ سے فلاں فلاں دن یہ التجا کی تھی کہ میں تمہارا نکاح فلاں عورت سے کر دوں - اللہ تعالیٰ اس خاتون کا نام لے گا - تو میں نے اس کے ساتھ تمہارا نکاح کر دیا تھا۔“ اسے امام مسدد نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ہجری نامی راوی موجود ہے اور وہ ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القيامة وأهوالها / حدیث: 7714
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند فيه الهجري، وهو ضعيف»