❮
❯
حدیث نمبر: 7708
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يُوضَعُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَيْ جَهَنَّمَ، عَلَيْهِ حَسَكٌ كَحَسَكِ السَّعْدَانِ، ثُمَّ يَسْتَجِيزُ النَّاسُ، فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ، وَمَخْدُوشٌ بِهِ ثُمَّ نَاجٍ، وَمُحْتَبَسٌ وَمُنْتَكِسٌ فِيهَا، فَإِذَا فَرَغَ اللَّهُ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَ الْعِبَادِ، يَفْقِدُ الْمُؤْمِنُونَ رِجَالًا كَانُوا مَعَهُمْ فِي الدُّنْيَا، يُصَلُّونَ صَلَاتَهُمْ، وَيُزَكُّونَ زَكَاتَهُمْ، وَيَصُومُونَ صِيَامَهُمْ، وَيَحُجُّونَ حَجَّهُمْ، وَيَغْزُونَ غَزْوَهُمْ، فَيَقُولُونَ: أَيْ رَبَّنَا عِبَادًا مِنْ عِبَادِكَ كَانُوا مَعَنَا فِي دَارِ الدُّنْيَا يُصَلُّونَ صَلَاتَنَا، وَيُزَكُّونَ زَكَاتَنَا، وَيَصُومُونَ صِيَامَنَا، وَيَحُجُّونَ حَجَّنَا، وَيَغْزُونَ غَزْوَنَا لَا نَرَاهُمْ، فَيَقُولُ: اذْهَبُوا إِلَى النَّارِ فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِيهَا مِنْهُمْ فَأَخْرِجُوهُ، قَالَ: فَيَجِدُونَهُمْ فِي النَّارِ، قَدْ أَخَذَتْهُمُ النَّارُ عَلَى قَدْرِ أَعْمَالِهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ النَّارُ إِلَى قَدَمَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى نِصْفِ سَاقِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى أُزْرَتِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى ثَدْيَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى عُنُقِهِ وَلَمْ تَغْشَ الْوُجُوهَ، فَيُخْرِجُونَهُمْ مِنْهَا فَيَطْرَحُونَهُمْ فِي مَاءِ الْحَيَاةِ قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا مَاءُ الْحَيَاةِ؟ قَالَ غُسْلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الزَّرْعَةِ فِي غُثَاءِ السَّيْلِ، ثُمَّ تَشْفَعُ الْأَنْبِيَاءُ فِي كُلِّ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا، فَيُخْرِجُونَهُمْ مِنْهَا، ثُمَّ يَتَحَنَّنُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ عَلَى مَنْ فِيهَا، فَمَا يُتْرَكُ فِيهَا عَبْدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَّا أَخْرَجُوهُ مِنْهَا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ مُخْتَصَرًا وَعَنْهُ ابْنُ مَاجَهْ .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جہنم کی پیٹھ پر پل (صراط) رکھا جائے گا جس پر سعدان (جھاڑی) کے کانٹوں کی طرح کے کانٹے ہوں گے، پھر لوگ اس پر سے گزریں گے، تو کوئی صحیح سلامت پار ہو جائے گا، کوئی (ان کانٹوں سے) زخمی ہونے کے بعد نجات پا جائے گا اور کوئی وہیں روک لیا جائے گا اور اوندھے منہ دوزخ میں گرا دیا جائے گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ فرما چکے گا تو اہل ایمان ان لوگوں کو تلاش کریں گے جو دنیا میں ان کے ساتھ مل کر نمازیں پڑھتے، زکوٰۃ ادا کرتے، روزے رکھتے، حج کرتے اور جہاد میں شریک ہوتے تھے، وہ بارگاہِ الہی میں عرض کریں گے: «أَيْ رَبَّنَا عِبَادًا مِنْ عِبَادِكَ كَانُوا مَعَنَا فِي دَارِ الدُّنْيَا يُصَلُّونَ صَلَاتَنَا، وَيُزَكُّونَ زَكَاتَنَا، وَيَصُومُونَ صِيَامَنَا، وَيَحُجُّونَ حَجَّنَا، وَيَغْزُونَ غَزْوَنَا لَا نَرَاهُمْ» ”اے ہمارے رب! تیرے بندوں میں سے کچھ ایسے بندے جو دنیا میں ہمارے ساتھ رہ کر ہماری طرح نمازیں پڑھتے، زکوٰۃ دیتے، روزے رکھتے، حج کرتے اور جہاد کرتے تھے، ہم انہیں (یہاں اپنے ساتھ) نہیں دیکھ رہے۔“ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم دوزخ میں جاؤ اور ان میں سے جنہیں وہاں پاؤ انہیں نکال لاؤ۔ چنانچہ وہ انہیں آگ میں پائیں گے کہ آگ نے انہیں ان کے اعمال کے مطابق پکڑ رکھا ہو گا، ان میں سے کسی کو آگ نے قدموں تک، کسی کو آدھی پنڈلی تک، کسی کو گھٹنوں تک، کسی کو تہبند کی جگہ تک، کسی کو سینے تک اور کسی کو گردن تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہو گا لیکن آگ ان کے چہروں کو نہیں ڈھانپے گی، وہ انہیں وہاں سے نکال کر ’آبِ حیات‘ میں ڈال دیں گے۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے نبی! آبِ حیات کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت کا غسل (دھوون)۔“ چنانچہ وہ اس میں سے اس طرح تروتازہ ہو کر نکلیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں آنے والے کوڑے کرکٹ میں سبزہ اگ آتا ہے۔ پھر انبیاءِ کرام ہر اس شخص کے حق میں شفاعت کریں گے جس نے صدقِ دل سے ’لا الہ الا اللہ‘ کی گواہی دی ہو گی، تو انہیں بھی وہاں سے نکال لیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے دوزخ میں رہ جانے والوں پر شفقت فرمائے گا، چنانچہ جہنم میں ایسا کوئی بندہ نہیں چھوڑا جائے گا جس کے دل میں ایک ذرہ برابر بھی ایمان ہو گا مگر اسے وہاں سے نکال لیا جائے گا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز ابوبکر بن ابی شیبہ نے اسے مختصراً روایت کیا ہے اور ان سے امام ابن ماجہ نے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القيامة وأهوالها / حدیث: 7708
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع، ورواته ثقات، وأبو بكر بن أبي شيبة مختصرا وعنه ابن ماجه»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 22، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2598، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4280، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10697، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2817، وأخرجه فتح الباري برقم: 529، 773، 3073، 4635، 6182، 6192، 6202، 6204، 7000، وأخرجه مسند البزار برقم: 2760، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20856، 20857، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3400، 8730، 8775، 8777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1714، 3870، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14890، 18504»