إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب في البعث والحساب والميزان وغير ذلك مما يذكر باب: دوبارہ اٹھائے جانے، حساب، میزان اور دیگر مذکورہ امور کا بیان۔
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَاءَ مُنَادٍ فَيُنَادِي بِصَوْتٍ يُسْمِعُ جَمِيعَ الْخَلَائِقِ كُلِّهَا: سَيَعْلَمُ أَهْلُ الْجَمْعِ الْيَوْمَ مَنْ أَوْلَى بِالْكَرَمِ. ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُنَادِي: لِيَقُمِ الَّذِينَ كَانَتْ تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ. فَيَقُومُونَ وَهُمْ قَلِيلٌ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُنَادِي: لِيَقُمِ الَّذِينَ كَانَتْ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ. فَيَقُومُونَ وَهُمْ قَلِيلٌ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُنَادِي: لِيَقُمِ الَّذِينَ كَانُوا يَحْمَدُونَ اللَّهَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ. فَيَقُومُونَ وَهُمْ قَلِيلٌ، ثُمَّ يُحَاسَبُ سَائِرُ النَّاسِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اولین و آخرین کو جمع فرمائے گا تو ایک پکارنے والا آئے گا اور ایسی بلند آواز میں پکارے گا جو تمام مخلوقات کو سنائی دے گی کہ آج اس محشر میں جمع ہونے والے جان لیں گے کہ عزت و کرم کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے، پھر وہ دوبارہ پکارے گا کہ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں ﴿تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ﴾ ”جن کے پہلو بستروں سے جدا رہتے تھے، وہ اپنے رب کو خوف اور امید کی کیفیت میں پکارتے تھے اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا اس میں سے خرچ کرتے تھے“، چنانچہ وہ لوگ کھڑے ہوں گے اور وہ تعداد میں کم ہوں گے، پھر وہ منادی دوبارہ پکارے گا کہ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں ﴿لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ﴾ ”جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کے ذکر، قیامِ نماز اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتی تھی اور وہ اس دن سے ڈرتے تھے جس میں دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی“، پس وہ لوگ کھڑے ہوں گے اور وہ بھی قلیل ہوں گے، پھر وہ دوبارہ آواز دے گا کہ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں جو خوشی اور غمی (راحت و تکلیف) ہر حال میں اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے تھے، پس وہ کھڑے ہوں گے اور وہ بھی تعداد میں کم ہوں گے، پھر ان کے علاوہ باقی تمام لوگوں کا حساب لیا جائے گا“۔ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔