❮
❯
حدیث نمبر: 7674
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ بِشْرٍ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ نَارٌ مِنْ حُبْسِ سَيَلٍ، تَسِيرُ سَيْرَ بَطِيئَةِ الْإِبِلِ، تَسِيرُ بِالنَّهَارِ وَتَكْمُنُ بِاللَّيْلِ، تَغْدُو وَتَرُوحُ، يُقَالُ: غَدَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَاغْدُوا، قَالَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَقِيلُوا، رَاحَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَرُوحُوا. مَنْ أَدْرَكَتْهُ أَكَلَتْهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدنا بشر سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ’حبسِ سیل‘ نامی مقام سے ایک آگ نمودار ہوگی، جو سست رفتار اونٹ کی طرح چلے گی، وہ دن میں سفر کرے گی اور رات کو ٹھہر جائے گی، وہ صبح اور شام کوچ کرے گی، (اس وقت پکار کر) کہا جائے گا: اے لوگو! آگ صبح کے سفر پر نکل پڑی ہے تم بھی کوچ کرو، اے لوگو! آگ نے قیام کیا ہے تم بھی قیلولہ کر لو، اے لوگو! آگ شام کے سفر پر روانہ ہو چکی ہے تم بھی شام کو کوچ کرو؛ جو شخص اس کی زد میں آ گیا وہ اسے ہلاک کر دے گی۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل اور ابو یعلی موصلی نے روایت کیا ہے، اور ابو یعلی ہی کی سند سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7674
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 15231، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12601، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6840»