إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما جاء في الدجال وصفته وفتنته وتكذيبه وحماره باب: دجال، اس کی صفت، اس کے فتنے، اس کی تکذیب اور اس کے گدھے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ يَدَيْهُ مَدًّا يَسْتَعِيذُ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَ: أَمَّا فِتْنَةُ الدَّجَّالِ فَإِنَّهُ لَمْ يَكْنُ نَبِيٌّ إِلَّا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ وَسَأُحَذِّرُكُمُوهُ بِتَحْذِيرٍ لَمْ يُحَذِّرْهُ نَبِيٌّ إِنَّهُ أَعْوَرٌ وَإِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: كَافِرٌ. يَقْرَؤُهُ كُلُ مُؤْمِنٍ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَغَيْرُهُ وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ.سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور اپنے دونوں مبارک ہاتھ پوری طرح پھیلا کر بلند کیے، آپ ﷺ فتنہ دجال اور عذابِ قبر سے پناہ مانگ رہے تھے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رہی بات فتنہ دجال کی تو کوئی ایسا نبی نہیں گزرا جس نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا نہ ہو، اور میں تمہیں اس کے متعلق ایسی تنبیہ کروں گا جو کسی نبی نے (اپنی امت کو) نہیں کی، وہ یہ کہ وہ کانا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان 'کافر' لکھا ہوا ہے جسے ہر مؤمن پڑھ لے گا“۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز اسے مسدد وغیرہ نے بھی روایت کیا ہے اور اس کا متن عذابِ قبر کے بیان میں پہلے گزر چکا ہے۔