إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما جاء في ابن صياد باب: ابنِ صیاد کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7635
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "ابْنُ صَيَّادٍ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ أَعْوَرَ مَخْتُونًا مَسْرُورًا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ابنِ صیاد کو اس کی ماں نے اس حال میں پیدا کیا کہ وہ کانا تھا اور وہ پیدائشی طور پر ختنہ شدہ اور ناف بریدہ (جس کی ناف کٹی ہوئی ہو) تھا۔“ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے موقوفاً نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔