إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب منه باب: اسی سے متعلق (ایک اور باب)۔
حدیث نمبر: 7591
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقْتَرِبَ الزَّمَانُ، فَتَكُونُ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَالسَّاعَةُ كَاحْتِرَاقِ السَّعْفَةِ - أَوِ الْخُوصَةِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَاللَّفْظُ لَهُ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ زمانہ ایک دوسرے کے قریب نہ ہو جائے (وقت کی برکت اٹھ جائے اور وہ تیزی سے گزرنے لگے)، چنانچہ سال ایک مہینے کی مانند، مہینہ ایک ہفتے کی مانند، ہفتہ ایک دن کی مانند، دن ایک گھڑی کی مانند اور ایک گھڑی کھجور کی ٹہنی یا پتے کے جلنے کی مانند (مختصر) ہو جائے گی۔“ اسے امام ابویعلیٰ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور حدیث کے الفاظ انہی کے ہیں۔