إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصلاة— نماز کا بیان۔
باب فضل الصلاة باب: نماز کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 755
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ " .ترجمہ
الحسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ سے (دوسرے) جمعہ تک کا درمیانی عرصہ ان کے درمیان ہونے والے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتا ہے، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔“