إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما يكون في هذه الأمة من فساد وخسف وقذف باب: اس امت میں ہونے والے فساد، خسف (زمین میں دھنسنے) اور قذف (پتھر برسنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 7549
وَعَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا تَفْنَى هَذِهِ الْأُمَّةُ حَتَّى يَقُومَ الرَّجُلُ إِلَى الْمَرْأَةِ فَيَفْتَرِشَهَا فِي الطَّرِيقِ فَيَكُونُ خِيَارُهُمْ يَوْمَئِذٍ مَنْ يَقُولُ: لَوْ وَارَيْتَهَا وَرَاءَ هَذَا الْحَائِطِ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا، وَرُوَاتُهُمَا ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ فِي بَابِ الْمَعَازِفِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ امت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایسا (بگاڑ) نہ پیدا ہو جائے کہ ایک مرد سرِ عام راستے میں عورت کے ساتھ بدکاری کرے گا، پھر اس زمانے میں ان کے درمیان سب سے بہتر انسان وہ ہوگا جو کہے گا: کاش تم اسے اس دیوار کی اوٹ میں کر لیتے۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے موقوفاً جبکہ امام ابو یعلیٰ نے مرفوعاً روایت کیا ہے اور ان دونوں کے راوی ثقہ ہیں۔