إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في المنافقين باب: منافقین کا بیان۔
حدیث نمبر: 7540
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "الْمُنَافِقُونَ الْيَوْمَ شَرٌّ مِنْهُمْ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَكَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْفُونَهُ وَهُمُ الْيَوْمَ يُظْهِرُونَهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”آج کے منافقین رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک کے منافقین کی نسبت زیادہ شر انگیز ہیں،“ (راوی نے) پوچھا کہ وہ کس طرح؟ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک وہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں (اپنے نفاق کو) چھپایا کرتے تھے جبکہ آج وہ اسے اعلانیہ ظاہر کرتے ہیں۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔