❮
❯
حدیث نمبر: 7532
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلَانِ: أَحَدُهُمَا وَهْبٌ يَهَبُ اللَّهُ لَهُ الْحِكْمَةَ، وَالْآخَرُ غَيْلَانُ فِتْنَةٌ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ أَشَدُّ مِنْ فِتْنَةِ الشَّيْطَانِ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ، وَكَذَا رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ.
وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِلَفْظِ: "يَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلَانِ: رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: وَهْبٌ يَهَبُ (اللَّهُ ) لَهُ الْحِكْمَةَ، وَرَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: غَيْلَانُ هُوَ أَضَرُّ عَلَى أُمَّتِي مِنْ إِبْلِيسَ ".
ترجمہ

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں دو شخص ہوں گے: ان میں سے ایک وہب ہے جسے اللہ تعالیٰ حکمت عطا فرمائے گا، اور دوسرا غیلان ہے جو اس امت کے لیے شیطان کے فتنے سے بھی زیادہ سخت فتنہ ہوگا“، نیز امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”میری امت میں دو شخص ہوں گے: ایک شخص جسے وہب کہا جائے گا، اللہ تعالیٰ اسے حکمت عطا فرمائے گا، اور دوسرا شخص جسے غیلان کہا جائے گا، وہ میری امت کے لیے ابلیس سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوگا“، اسے عبد بن حمید نے منقطع سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور اسی طرح حارث بن ابی اسامہ نے بھی اسے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7532
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه عبد بن حميد بسند منقطع، وكذا رواه الحارث بن أبي أسامة»