إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصلاة— نماز کا بیان۔
باب فضل الصلاة باب: نماز کی فضیلت کا بیان۔
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْعَوَّامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الصَّلَاةُ إِلَى الصَّلَاةِ الَّتِي قَبْلَهَا كَفَّارَةٌ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ الَّتِي قَبْلَهَا كَفَّارَةٌ، وَالشَّهْرُ إِلَى الشَّهْرِ الَّذِي قَبْلَهُ كَفَّارَةٌ، ثُمَّ قَالَ: إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ. فَظَنَنَّا أَنَّهُ مِنْ أَمْرٍ حَدَثَ: عَنِ الشِّرْكِ بِاللَّهِ، وَنَكْثِ الصَّفْقَةِ، وَتَرْكِ السُّنَّةِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الشِّرْكُ بِاللَّهِ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا نَكْثُ الصَّفْقَةِ، وَتَرْكُ السُّنَّةِ؟ قَالَ: أَمَّا نَكْثُ الصَّفْقَةِ، فَأَنْ تُعْطِيَ رَجُلًا بَيْعَتَكَ ثُمَّ تُقَاتِلُهُ بِسَيْفِكَ، وَأَمَّا تَرْكُ السُّنَّةِ، فَالْخُرُوجُ مِنَ الْجَمَاعَةِ" .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ التَّابِعِيَّ مَجْهُولٌ، وَرَوَاهُ الْحَارِثُ، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي الْجِهَادِ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک نماز اپنے سے پہلی نماز تک کے گناہوں کا کفارہ ہے، ایک جمعہ اپنے سے پہلے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ ہے اور ایک مہینہ اپنے سے پہلے مہینے تک کے گناہوں کا کفارہ ہے،“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے تین گناہوں کے۔“ پس ہم نے گمان کیا کہ یہ کوئی نیا معاملہ پیش آیا ہے، (وہ تین گناہ یہ ہیں): اللہ کے ساتھ شرک کرنا، بیعت توڑنا اور سنت کو ترک کرنا۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ کے ساتھ شرک کو تو ہم نے پہچان لیا، لیکن یہ بیعت توڑنا اور سنت ترک کرنا کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیعت توڑنے کا مطلب یہ ہے کہ تم کسی شخص کو اپنی بیعت دے دو پھر اس کے خلاف تلوار سونت کر لڑنے لگو، اور سنت کو ترک کرنے سے مراد جماعت (مسلمانوں کی اجتماعیت) سے نکل جانا ہے۔“
اس حدیث کی سند کے راوی ثقہ ہیں سوائے اس کے کہ اس میں مذکور تابعی مجہول ہے، نیز اسے امام حارث نے بھی روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ کتاب الجہاد میں آگے آئیں گے۔