❮
❯
حدیث نمبر: 7505
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ ضَنَائِنَ مِنْ عِبَادِهِ، يَغْذُوهُمْ فِي رَحْمَتِهِ وَيُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَتِهِ، فَإِذَا تَوَفَّاهُمْ تَوَفَّاهُمْ إِلَى جَنَّتِهِ، أُولَئِكَ الَّذِينَ تَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ وَهُمْ فِيهَا فِي عَافِيَةٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَفِي سَنَدِهِ مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل کے اپنے بندوں میں سے کچھ خاص برگزیدہ اور چنیدہ بندے ہیں، وہ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں پروان چڑھاتا ہے اور انہیں عافیت و سلامتی کی حالت میں زندہ رکھتا ہے، پھر جب وہ انہیں وفات دیتا ہے تو اپنی جنت کی طرف بلا لیتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن پر فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی مانند چھا کر گزر جاتے ہیں لیکن وہ ان فتنوں کے درمیان بھی عافیت و سلامتی کے ساتھ محفوظ رہتے ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں مسلم بن عبد اللہ نامی راوی ہے جو کہ مجہول (نا معلوم) ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7505
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي، وفي سنده مسلم بن عبد الله، وهو مجهول»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13325، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6365، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17928»