إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب إن بين يدي الساعة فتنا وهرجا وما جاء في فتنة الولد باب: قیامت سے پہلے فتنے اور ہرج (قتل و غارت) ہوں گے، اور اولاد کے فتنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7496
عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: " سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُكَاءَ الْحَسَنِ - أَوِ الْحُسَيْنِ - فَقَامَ فَقُمْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَلَدُ فِتْنَةٌ، لَقَدْ قُمْتُ وَمَا أَعْقِلُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ أَوْ مُعْضَلٌ.ترجمہ
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے رونے کی آواز سنی تو آپ ﷺ (بے چین ہو کر) کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، تب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اولاد آزمائش ہے، میں (ان کی آواز سن کر) کھڑا ہو گیا اور مجھے کچھ ہوش نہ رہا“۔ اسے مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، مگر یہ روایت مرسل یا معضل ہے۔