إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب إذا ظهر السوء فلم يتناهى عنه باب: جب برائی ظاہر ہو اور اس سے روکا نہ جائے۔
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ قَوْمٍ يَكُونُ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ مَنْ يَعْمَلُ بِالْمَعَاصِي هُمْ أَعَزُّ مِنْهُ وَأَمْنَعُ لَا يُغَيِّرُوا عَلَيْهِ إِلَّا أَصَابَهُمُ اللَّهُ - تَعَالَى - مِنْهُ بِعَذَابٍ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَلَفْظُهُ: "مَا مِنْ قَوْمٍ يُعْمَلُ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي يَقْدِرُوا أَنْ يُغَيِّرُوا عَلَيْهِ وَلَمْ يُغَيِّرُوا إِلَّا أَصَابَهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ قَبْلَ أَنْ يَمُوتُوا ".سیدنا جریر بن عبد اللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی ایسی قوم نہیں ہے جس کے درمیان رہ کر کوئی شخص گناہ کے کام کرتا ہو، حالانکہ وہ قوم (تعداد اور قوت میں) اس شخص سے زیادہ طاقتور اور اسے روکنے پر قادر ہو، پھر بھی وہ اس (برائی) کو نہ بدلیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی طرف سے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، نیز امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”ایسی کوئی قوم نہیں جس میں معاصی کا ارتکاب کیا جائے اور وہ ان کو بدلنے کی قدرت رکھنے کے باوجود نہ بدلیں، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کی موت سے قبل ہی انہیں اپنی سزا کی گرفت میں لے لے گا۔“