إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر باب: امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا بیان۔
فِيهِ حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ، وَتَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ فِي بَابِ مَا يُنَجِّي الْعَبْدَ مِنَ النَّارِ، وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ وَتَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ فِي بَابِ الْمَعَازِفِ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ وَسَيَأْتِي فِي بَابِ لَيْسَ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ، وَحَدِيثُ جَابِرٍ وَتَقَدَّمَ مُطَوَّلًا فِي الْمَنَاقِبِ فِي بَابِ فَضْلِ أَهْلِ يَثْرِبَ.
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا يَحْقِرَنَّ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ. قَالُوا: وَكَيْفَ يَحْقِرُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: أَنْ يَرَى أَمْرًا لِلَّهِ فِيهِ مَقَالًا فَلَا يَقُولُ بِهِ فَيَلْقَى اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَدْ أَضَاعَ ذَلِكَ فَيَقُولُ: مَا مَنَعَكَ؟ فَيَقُولُ: خَشْيَةُ النَّاسِ. فَيَقُولُ: فَإِيَّايَ كُنْتَ أَحَقَّ أَنْ تَخْشَى ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "لَا يَمْنَعْنَّ أَحَدَكُمْ مَخَافَةُ النَّاسِ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ عَرَفَهُ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى قَصَّرْنَا وَإِنَّا لَنَبْلُغُ فِي الشَّرِّ ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی اپنے آپ کو ہرگز حقیر نہ سمجھے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کوئی شخص اپنے آپ کو کیسے حقیر سمجھتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس طرح کہ وہ کوئی ایسا معاملہ دیکھے جس میں اللہ کی رضا کے لیے بات کرنا اس پر لازم ہو لیکن وہ (خاموش رہے اور) بات نہ کرے، پھر جب وہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملے گا جبکہ اس نے اس موقع کو ضائع کر دیا ہوگا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تجھے کس چیز نے (حق بات کہنے سے) روکا تھا؟ وہ عرض کرے گا: لوگوں کے ڈر نے۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں ہی اس بات کا زیادہ حقدار تھا کہ تو مجھ سے ڈرتا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں۔ نیز اسے ابویعلیٰ موصلی نے اور ان کے واسطے سے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کو لوگوں کا خوف حق بات کہنے سے ہرگز نہ روکے جب وہ اسے دیکھ لے یا اسے جان لے۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے (یہ حدیث بیان کرنے کے بعد) فرمایا: ”پھر ہم پر آزمائشیں مسلسل آتی رہیں یہاں تک کہ ہم نے کوتاہی برتی اور بلاشبہ ہم برائی (یا تنگی) کی حد تک پہنچ گئے۔“ اسے احمد بن منیع، عبد بن حمید اور ابنِ ماجہ نے بھی اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔