إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب فيما كان في زمن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جو کچھ ہوا۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: "رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا آدَمَ، وَإِنَّ بِيَدِهِ حَرْبَةً وَإِنَّهَا لَتُرْعَدُ، فَنَظَرْتُ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَبِيَدِهِ الرَّايَةُ فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ قَدْ قَاتَلْتُ بِهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَاللَّهِ لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى بَلَغُوا بِنَا شَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَرَفْتُ أَنَّ مُصْلِحِينَا عَلَى الْحَقِّ وَإِنَّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَكَذَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَلَفْظُهُ: "رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا آدَمَ طُوَالًا أَخَذَ الْحَرْبَةَ بِيَدِهِ وَيَدُهُ تَرْعَدُ، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ قَاتَلْتُ بِهَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ ".عبد اللہ بن سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو جنگِ صفین کے دن دیکھا، وہ گندم گوں رنگت والے ایک معمر بزرگ تھے، ان کے ہاتھ میں ایک نیزہ تھا جو (کبرِ سنی کی وجہ سے) لرز رہا تھا، پھر میں نے سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا جن کے ہاتھ میں علم (جھنڈا) تھا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے (اس جھنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”بے شک اس جھنڈے کے خلاف میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تین مرتبہ جنگ کر چکا ہوں، اور اللہ کی قسم! اگر یہ لوگ ہمیں ضرب لگاتے ہوئے مقامِ ہجر کی چوٹیوں تک بھی پیچھے دھکیل دیں تب بھی مجھے پختہ یقین رہے گا کہ ہمارے مصلحین حق پر ہیں اور وہ لوگ گمراہی پر ہیں۔““ اسے امام ابو داؤد طیالسی، امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اسی طرح ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت کے الفاظ ہیں کہ ”میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو صفین کے دن گندم گوں رنگت والے دراز قد بزرگ کی صورت میں دیکھا، انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ تھاما ہوا تھا اور ان کا ہاتھ تھر تھرا رہا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میں اس جھنڈے کے خلاف رسول اللہ ﷺ کی معیت میں تین مرتبہ قتال کر چکا ہوں اور یہ چوتھی مرتبہ ہے۔““