❮
❯
حدیث نمبر: 7379
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ: "نَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ الَّذِي قُتِلَ فِيهِ وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ قَالَ: لَوْلَا أَنْ يَقُولَ النَّاسُ تَمَنَّى عُثْمَانُ أُمْنِيَةً لَحَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا، قُلْنَا: حَدِّثْنَا أَصْلَحَكَ اللَّهُ فَلَسْنَا نَقُولُ كَمَا يَقُولُ النَّاسُ. قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِي هَذَا فَقَالَ: إِنَّكَ شَاهِدٌ مَعَنَا الْجُمُعَةَ ".
رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى .
ترجمہ

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس روز آپ کو شہید کیا گیا اور وہ جمعہ کا دن تھا، آپ رضی اللہ عنہ اس دن سو گئے، پھر جب بیدار ہوئے تو فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ کہیں گے کہ عثمان نے محض ایک تمنا کا اظہار کیا ہے، تو میں تمہیں ایک بات بتاتا۔“ ہم نے عرض کی: ”آپ ہمیں وہ بات بتائیے، «أَصْلَحَكَ اللَّهُ» ”اللہ آپ کے احوال درست فرمائے“، ہم وہ بات نہیں کہیں گے جو عام لوگ کہہ رہے ہیں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ابھی اپنی اس نیند میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ہے، آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”بے شک تم ہمارے ساتھ جمعہ کی نماز میں حاضر ہو گے۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7379
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي علقمة مولى عبد الرحمن بن عوف
تخریج حدیث «المطالب المحقق (4384) عن أبي يعلى: القواريري عن عفان عن وهيب عن موسى بن عقبة عن أبي علقمة عن كثير بن الصلت؛ أبو علقمة لم يعرفه الهيثمي ولا المحقق، وبقية رجاله ثقات؛ وصححه الحاكم»