❮
❯
حدیث نمبر: 7371
وَعَنْ أَبِي حَبِيبَةَ "أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا - أَوْ قَالَ: اخْتَلَافًا وَفِتْنَهً - فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَدُلَّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: عَلَيْكَ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ - وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ وَأَصْحَابِهِ بِذَلِكَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ترجمہ

ابوحبیبہ سے روایت ہے کہ وہ اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے جب آپ محصور تھے، وہاں انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اجازت مانگ رہے تھے، جب انہیں اجازت دے دی گئی تو وہ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”عنقریب تم میرے بعد فتنوں اور اختلاف کا شکار ہو جاؤ گے“ (یا فرمایا کہ اختلاف اور فتنوں کا)، تو کسی شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر ہمیں (ایسے حالات کے لیے) کوئی راستہ بتائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس امانت دار اور اس کے ساتھیوں کا ساتھ دینا“ اور آپ ﷺ اپنی اس گفتگو میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7371
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 8336، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4597، 8384، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9453»