❮
❯
حدیث نمبر: 7330
وَعَنْ عَمَّارٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَانِبٍ مِنْ دُورِ الْأَنِصَارِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَأَبْصَرَ قُبَّةً مَبْنِيَّةً، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، لِمَنْ هَذِهِ الْقُبَّةُ؟ فَقُلْتُ: لِفُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ بِنَاءٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِنَاءً كَفَافًا.
قَالَ: فَبَلَغَ الرَّجُلَ الْأَنْصَارِيَّ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَسَرَهَا، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بَعْدَ ذَلِكَ فَلَمْ يَرَهَا، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، مَا فَعَلَتِ الْقُبَّةُ؟ قُلْتُ: بَلَغَ صَاحِبَهَا قَوْلُكَ فَكَسَرَهَا، قَالَ: غَفَرَ اللَّهُ لَهُ.
قَالَ عَمَّارٌ: كُلُّ بِنَاءٍ فَوْقَ سَبْعَةِ أَذْرُعٍ يُنَادِي مُنَادٍ صَاحِبَهُ: يَا أَفْسَقَ الْفَاسِقِينَ، أَيْنَ تَذْهَبُ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي زَكَرِيَّا.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ انصار کے گھروں کی ایک جانب موجود تھا کہ آپ ﷺ نے اپنا سرِ مبارک بلند فرمایا تو ایک اونچا قبہ (گبند نما عمارت) بنا ہوا دیکھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے انس! یہ قبہ کس کا ہے؟“ میں نے عرض کیا: فلاں شخص کا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ عمارت قیامت کے دن اپنے مالک کے لیے وبالِ جان ہوگی، سوائے اس عمارت کے جو ضرورت کے مطابق ہو“۔ راوی کہتے ہیں کہ اس انصاری صحابی تک نبی کریم ﷺ کا یہ ارشادِ گرامی پہنچا تو انہوں نے اسے فوراً گرا دیا، پھر جب نبی کریم ﷺ کچھ عرصہ بعد وہاں سے گزرے تو آپ ﷺ نے اسے وہاں نہ پایا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے انس! اس قبے کو کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: اس کے مالک تک آپ کا فرمان پہنچا تو انہوں نے اسے منہدم کر دیا، آپ ﷺ نے دعا دی: «غَفَرَ اللَّهُ لَهُ» ”اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے“۔ عمار بیان کرتے ہیں کہ ”جو بھی عمارت سات ہاتھ کی بلندی سے تجاوز کر جائے تو ایک پکارنے والا اس کے مالک کو پکار کر کہتا ہے: اے سب سے بڑے نافرمان! تو کہاں تک جائے گا“۔ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن ابی زکریا کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7330
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر بسند ضعيف؛ لجهالة محمد بن أبي زكريا»