إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في البناء وغير ذلك مما يذكر باب: عمارت بنانے اور دیگر مذکورہ امور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7329
فِيهِ حَدِيثُ جَابِرٍ، وَتَقَدَّمَ فِي آخِرِ النَّفَقَاتِ.
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ: أَنَّ الْعَبَّاسَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَنَى غُرْفَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اهْدِمْهَا، فَقَالَ: أَوْ أَتَصَدَّقُ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ: اهْدِمْهَا، ثَلَاثًا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .ترجمہ
اس باب میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب النفقات کے آخر میں گزر چکی ہے، اور ابو العالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ایک بالا خانہ تعمیر کیا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اسے گرا دو“، انہوں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) کیا میں اس کی قیمت کے برابر صدقہ کر دوں؟ آپ ﷺ نے تین مرتبہ یہی تاکید فرمائی: ”اسے گرا دو“، اسے امام ابو داؤد الطیالسی نے روایت کیا ہے۔