حدیث نمبر: 731
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، حَدَّثَنِي حَنْظَلَةُ بْنُ سَبْرَةَ بْنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ جُمَانَةَ - وَكَانَتْ تَحْتَ حُذَيْفَةَ - : "أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فِي رَمَضَانَ فَيَدْخُلُ مَعَهَا فِي لِحَافِهَا وَيُوَلِّيهَا ظَهْرَهُ، وَلَا يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ عَلَيْهَا " .ترجمہ
سیدہ جمانہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے—جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے عقدِ نکاح میں تھیں—کہ ”سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ رمضان المبارک میں نمازِ فجر سے فراغت کے بعد واپس تشریف لاتے اور ان کے ساتھ ان کے لحاف میں داخل ہو جاتے، (احتیاطاً) وہ اپنی پشت ان کی جانب کر لیتے اور اپنا چہرہ ان کی طرف نہیں کرتے تھے۔“