إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في الغنى والفقر، وفضل الفقير القانع باب: مالداری اور فقر، اور قناعت کرنے والے فقیر کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7283
وَعَنْ مَيْمُونَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنِ اتَّقَى فِيهَا وَأَصْلَحَ وَإِلَّا فَهُوَ كَالْآكِلِ وَلَا يَشْبَعُ، فَبُعْدُ النَّاسِ كَبُعْدِ الْكَوْكَبَيْنِ، أَحَدُهُمَا يَطْلُعُ مِنَ الْمَشْرِقِ وَالْآخَرُ يَغِيبُ بِالْمَغْرِبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ دنیا نہایت شیریں اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس نے اس میں تقویٰ اختیار کیا اور اپنی اصلاح کر لی (وہ تو کامیاب رہا) وگرنہ (دنیا کی حرص میں مبتلا شخص) اس کھانے والے کی مانند ہے جو کھاتا تو ہے لیکن کبھی سیر نہیں ہوتا، اور (آخرت میں مراتب کے تفاوت کی بنا پر) لوگوں کے درمیان باہمی دوری دو ستاروں کے درمیانی فاصلے کی مانند ہوگی جن میں سے ایک مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور دوسرا مغرب میں غروب ہو جاتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔