حدیث نمبر: 728
قَالَ: وَثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، "أَنَّ رِجَالًا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: إِنَّا أُنَاسٌ نَكُونُ بِالرَّمْلِ فَتُصِيبُنَا الْجَنَابَةُ وَفِينَا الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ، وَلَا نَجِدُ الْمَاءَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ أَوْ خَمْسَةَ أَشْهُرٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالْأَرْضِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ. ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ہم ریگستانی علاقے کے رہنے والے لوگ ہیں، ہمیں جنابت لاحق ہو جاتی ہے اور ہمارے ہمراہ حیض اور نفاس والی خواتین بھی ہوتی ہیں، جبکہ ہمیں بسا اوقات چار یا پانچ ماہ تک پانی میسر نہیں ہوتا (تو ہم کیا کریں؟)۔ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم مٹی کو لازم پکڑو (یعنی تیمم کر لیا کرو)۔““
ابنِ لہیعہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔