❮
❯
حدیث نمبر: 7278
عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَمْنِحُهُ فِي نَاقَةٍ لَهُ فَأَبَى، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَبَعَثَهُ إِلَى رَجُلٍ آخَرَ لِيَسْتَحْمِلَهُ بِنَاقَةٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ، فَجَاءَ بِهَا نُقَادَةُ يَقُودُهَا، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا، وَفِيمَنْ بَعَثَ بِهَا، قَالَ نُقَادَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا، قَالَ: وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا.
قَالَ: فَقُدِّمَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَلَبَتْ فَدَرَّتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ" الْمَانِعِ الْأَوَّلِ، وَقَالَ لِصَاحِبِ النَّاقَةِ: "اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ ابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.
ترجمہ

سیدنا نقادہ اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کی طرف پیغام بھیجا تاکہ اس سے (دودھ پینے کے لیے) عارضی طور پر اونٹنی طلب کریں لیکن اس نے انکار کر دیا، وہ قاصد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو مطلع کیا، پھر آپ ﷺ نے اسے ایک دوسرے شخص کے پاس بھیجا تاکہ اس سے سواری کے لیے اونٹنی طلب کرے، اس شخص نے آپ ﷺ کی خدمت میں اونٹنی بھیج دی، سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ اسے ہنکاتے ہوئے لے آئے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے اس اونٹنی کو دیکھا تو فرمایا: ”اللہ اس اونٹنی میں اور اسے بھیجنے والے میں برکت عطا فرمائے“، سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور اس کے لیے بھی (دعا فرمائیں) جو اسے لے کر آیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اس کے لیے بھی جو اسے لے کر آیا ہے“۔ پھر وہ اونٹنی رسول اللہ ﷺ کے قریب کی گئی، اس کا دودھ نکالا گیا تو اس کے تھنوں سے دودھ کی دھاریں بہہ نکلیں، تب رسول اللہ ﷺ نے پہلے انکار کرنے والے شخص کے حق میں یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ» ”اے اللہ! فلاں کے مال اور اولاد میں کثرت فرما“، اور اونٹنی دینے والے صاحب کے لیے فرمایا: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ» ”اے اللہ! فلاں کا رزق روز کا روز (بقدرِ ضرورت) کر دے“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اور ان کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے مختصراً روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7278
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «رواه أبو داود الطيالسي بإسناد حسن، ورواه أبو بكر بن أبي شيبة ، وعنه ابن ماجه مختصرا»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20211»