❮
❯
حدیث نمبر: 725
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ لَمْ أَدْرِ كَيْفَ أَصْنَعُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِدْهُ فَانْطَلَقْتُ أَطْلُبُهُ فَاسْتَقْبَلْتُهُ، فَلَمَّا رَآنِي عَرَفَ الَّذِي جِئْتُ لَهُ، فَبَالَ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تیمم کی آیت نازل ہوئی تو میں نہیں سمجھ پا رہا تھا کہ (تیمم) کس طرح کروں، چنانچہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا لیکن آپ ﷺ کو وہاں نہ پایا، پھر میں آپ ﷺ کی تلاش میں نکلا تو آپ ﷺ سے میری ملاقات ہوگئی، پس جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو اس بات کو بھانپ لیا جس کے لیے میں حاضر ہوا تھا، پھر آپ ﷺ نے قضائے حاجت فرمائی، اس کے بعد اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور ان سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح فرمایا۔“
اس اسناد کے راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 725
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 17، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 155»