إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التوبة والاستغفار— توبہ اور استغفار کا بیان۔
باب فيما يحصل للمؤمن بطول عمره باب: لمبی عمر سے مومن کو جو (فائدہ) حاصل ہوتا ہے اس کا بیان۔
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ إِذَا بَلَغَ خَمْسِينَ خَفَّفَ اللَّهُ حِسَابَهُ، وَإِذَا بَلَغَ سِتِّينَ سَنَةً رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ، وَإِذَا بَلَغَ سَبْعِينَ سَنَةً أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ ثَمَانِينَ سَنَةً ثَبَّتَ اللَّهُ حَسَنَاتِهِ وَمَحَا سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ تِسْعِينَ سَنَةً غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَشَفَّعَهُ اللَّهُ فِي أَهْلِ بِيتِهِ، وَكُتِبَ فِي السَّمَاءِ: أَسِيرُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَتَقَدَّمَ مِنْ هَذَا النَّوْعِ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي الْمَنَاقِبِ فِي بَابِ مَنْ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ.سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب مسلمان بندہ پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں تخفیف فرما دیتا ہے، اور جب وہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی بارگاہ میں انابت اور رجوع کی دولت عطا فرماتا ہے، اور جب وہ ستر سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر جب وہ اسی برس کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیوں کو ثبت فرما دیتا ہے اور اس کی برائیوں کو مٹا دیتا ہے، پھر جب وہ نوے سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے، اسے اس کے اہل خانہ کے حق میں سفارشی بنا دیتا ہے اور آسمان میں اس کے متعلق یہ لکھ دیا جاتا ہے کہ ’یہ زمین میں اللہ کا قیدی ہے‘۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور اس نوعیت کی کئی احادیث مناقب میں ”اسلام میں لمبی عمر پانے والے“ کے باب میں گزر چکی ہیں۔