إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب جامع في المواعظ باب: نصیحتوں کا جامع باب۔
حدیث نمبر: 7197
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ الصَّبَّاغِ، عَنِ الْحُسَيْنِ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ شَهِدَ أَمْرًا فَكَرِهَهُ كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهُ، وَمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ فَرَضِيَ بِهِ كَانَ كَمَنْ شَهِدَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي سَنَدِهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں کہ میں اسے نبی کریم ﷺ سے ہی مروی جانتا ہوں) کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی معاملے (یعنی برائی) کے وقت وہاں موجود ہو لیکن اسے دل سے ناپسند کرے تو وہ ایسا ہی ہے جیسے وہ وہاں موجود نہ تھا، اور جو شخص کسی معاملے کے وقت وہاں موجود نہ ہو مگر وہ اس پر راضی ہو جائے تو وہ ایسا ہی ہے جیسے وہ وہاں موجود تھا۔“ اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عمر بن شبیب نامی راوی موجود ہے جو کہ ضعیف ہے۔