❮
❯
حدیث نمبر: 7171
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: شِرَارُكُمْ مَنْ لَا يُتَّقَى شَرُّهُ، وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ، وَسَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ فِي بَابِ خَيْرِ النَّاسِ وَشَرِّهِمْ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے درمیان سب سے برے لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور بتائیے)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بدترین شخص وہ ہے جس کے شر سے بچاؤ ممکن نہ ہو اور جس سے کسی بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، جبکہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس سے خیر کی توقع کی جائے اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں۔“ اسے امام ابو یعلٰی الموصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7171
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا، قال الهيثمي:رواه أبو يعلى ، وفيه مبارك بن سحيم وهو متروك .(مجمع الزوائد:13653)
تخریج حدیث «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13111، 13652، 13653»