إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب فيمن أهان كتاب الله وسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: جس نے کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ ﷺ کی توہین کی۔
حدیث نمبر: 7163
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ أَذَلَّ اللَّهُ رَقَبَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ مَا دُخِرَ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ، وَسُلْطَانُ اللَّهِ كِتَابُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ الْمَعْرُوفِ بِحَنَشٍ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص زمین پر اللہ تعالیٰ کے (مقرر کردہ) صاحبِ اقتدار کی جانب اس کو ذلیل کرنے کی غرض سے جائے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو ذلیل و رسوا کر دے گا، اس عذاب کے ساتھ جو اس کے لیے (آخرت میں) ذخیرہ کر رکھا ہے، اور اللہ تعالیٰ کا اقتدار و اتھارٹی اللہ عزوجل کی کتاب اور اس کے نبی ﷺ کی سنت ہے“۔ اسے امام مسدد نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا راوی حسین بن قیس، جو 'حنش' کے نام سے معروف ہے، ضعیف ہے۔