❮
❯
حدیث نمبر: 7108
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ مَعْقِلٍ: "أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبًا يَخْطُبُ النَّاسَ فَقَالَ: احْفَظُوا مِنِّي ثَلَاثًا: إِيَّاكُمْ وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَقَرِينَ سُوءٍ، وَإِعْجَابَ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
ترجمہ

عبد الصمد بن معقل سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت وہب کو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ”مجھ سے تین باتیں یاد رکھو: نفسانی خواہش کی پیروی کرنے، برے ساتھی کی سنگت سے اور انسان کی خود پسندی (اپنے آپ کو بڑا سمجھنے) سے بچو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7108
درجۂ حدیث محدثین: مَقْطُوعٌ صَحِيحٌ