إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في الصخرة وأهل مصر باب: صخرہ (بیت المقدس) اور اہلِ مصر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7061
عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَقَدْ مَرَّ بِالصَّخْرَةِ سَبْعُونَ نَبِيًّا حُفَاةً، عَلَيْهِمُ الْعَبَاءَةُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس چٹان کے پاس سے ستر انبیاءِ کرام علیہم السلام ننگے پاؤں گزرے ہیں اور ان کے تن پر اونی چادریں (عبائیں) تھیں“، اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ان دونوں کی اسناد کا محور و مدار یزید الرقاشی ہے جو کہ ضعیف ہے۔