إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب في فضل أهل عمان ونعمان باب: اہلِ عمان اور نعمان کی فضیلت کا بیان۔
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ قَالَ: "خَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَزَدِ مِنْ طَاحِيَةَ، يُقَالُ لَهُ بَيْرَحُ بْنُ أَسَدٍ مُهَاجِرًا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ وَقَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبَيْلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَرَأَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَيْرَحًا يَطُوفُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ لَهُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ عُمَانَ مِنَ الْأَزَدِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِهِ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، هَذَا مِنَ الْأَرْضِ الَّتِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ أَهْلَهَا، مِنْ أَهْلِ عُمَانَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا يَنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا الْبَحْرُ، بِهَا حَيٌّ مِنَ الْعَرَبِ لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي لَمْ يَرْمُوهُ بِسَهْمٍ وَلَا حَجَرٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا ابو لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ازد کی شاخ طاحیہ سے بَیرح بن اسد نامی ایک شخص ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ روانہ ہوئے، جب وہ مدینہ پہنچے تو اس سے کچھ ہی عرصہ قبل رسول اللہ ﷺ کا وصال ہو چکا تھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بَیرح کو مدینہ کی گلیوں میں چلتے ہوئے دیکھا تو انہیں اجنبی محسوس کیا اور ان سے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں اہل عمان کے قبیلہ ازد کا ایک فرد ہوں“، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے اور عرض کیا: ”اے ابو بکر! یہ اس سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں جس کے باشندوں کا ذکر میں نے رسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے سنا ہے، یعنی یہ اہل عمان میں سے ہیں“، اس پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں یقیناً ایک ایسی سرزمین کو جانتا ہوں جس کے ایک پہلو سے سمندر ٹکراتا ہے، وہاں عرب کا ایک ایسا قبیلہ آباد ہے کہ اگر میرا کوئی قاصد ان کے پاس جاتا تو وہ اسے نہ تیر مارتے اور نہ ہی پتھر“۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، احمد بن حنبل، حارث بن ابی اسامہ اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔