❮
❯
حدیث نمبر: 7046
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ، لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَهْلَ عُمَانَ أَتَيْتَ مَا سَبُّوكَ وَلَا ضَرَبُوكَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کی طرف کسی معاملے میں اپنا ایک قاصد بھیجا، (راوی کہتے ہیں کہ) مجھے علم نہیں کہ وہ معاملہ کیا تھا، تو ان لوگوں نے اس قاصد کو برا بھلا کہا اور اسے مارا پیٹا، پس وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں واپس حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اگر تم عمان والوں کے پاس گئے ہوتے تو وہ نہ تمہیں برا بھلا کہتے اور نہ ہی تمہیں مارتے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، اور ابو یعلی کی سند سے امام ابن حبان نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7046
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19299، وأخرجه فتح الباري برقم: 4122، وأخرجه مسند البزار برقم: 3845»