إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: "وَكَانَ يَتَوَضَّأُ بِالرَّاوِيَةِ، قَالَ: فَخَرَجَ عَلَيْنَا ذَاتَ يَوْمٍ مِنَ الْبِرَازِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَتَعَجَّبْنَا وَقُلْتُ: مَا هَذَا؟! فَقَالَ. حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَجَّاجِ.
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا وُهَيْبٌ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، حَدَّثَنَا فَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "فِي الْوُضُوءِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْحَجَّاجُ ابْنُ أَرْطَاةَ ... فَذَكَرَهُ.یحییٰ بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ محمد بن سعد رحمہ اللہ مشکیزے کے پانی سے وضو کیا کرتے تھے، ایک روز وہ قضائے حاجت سے فارغ ہو کر آئے، وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، تو ہمیں اس پر تعجب ہوا اور میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟! انہوں نے فرمایا: ”مجھے میرے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) نے حدیث بیان فرمائی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو بالکل اسی طرح کرتے دیکھا تھا جیسے تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے۔“
یہ سند حجاج بن ارطاة کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا کہ موزوں پر مسح کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی اپنی سند میں حجاج بن ارطاة کے واسطے سے اسی طرح روایت کیا ہے۔