إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في فضل الأنصار وحبهم باب: انصار کی فضیلت اور ان سے محبت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6954
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَ: "كُنَّا حَوْلَ سَرِيرِ مُعَاوِيَةَ فَخَرَجَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَتَحَدَّثُونَ؟ قَالُوا: كُنَّا فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى.
.ترجمہ
یزید بن جاریہ انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے تخت کے پاس موجود تھے کہ وہ ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیا باتیں کر رہے تھے؟“ لوگوں نے عرض کی: ”ہم انصار کے تذکروں میں سے ایک تذکرہ کر رہے تھے“، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے انصار سے محبت کی اللہ اس سے محبت فرمائے گا، اور جس نے انصار سے دشمنی و بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھے گا“؛ اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی، ابن ابی عمر، ابن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ اور نسائی نے ’الکبریٰ‘ میں روایت کیا ہے۔