إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
منقبة أبي جمعة باب: سیدنا ابو جمعہ رضی اللہ عنہ کی منقبت۔
حدیث نمبر: 6919
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُمُعَةَ جُنْبُذَ بْنَ سِبَاعٍ يَقُولُ: "قَاتَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ، مُسْلِمًا، وَكُنَّا ثَلَاثَ رِجَالٍ وَسَبْعَ نِسْوَةٍ، وَفِينَا أُنْزِلَتْ: ( وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ ) .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا ابوجُمعہ جنبذ بن سباع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے دن کے ابتدائی حصے میں کفر کی حالت میں رسول اللہ ﷺ کے خلاف جنگ کی اور پھر دن کے آخری حصے میں مسلمان ہو کر آپ ﷺ کے ہمرکاب ہو کر قتال کیا، اور ہم تین مرد اور سات عورتیں تھے، اور ہمارے ہی بارے میں یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَلَوْلا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ﴾ (اور اگر کچھ ایسے مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتیں)۔“ اسے امام ابویعلی الموصلی نے روایت کیا ہے۔