إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
منقبة عمرو بن أم مكتوم باب: سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی منقبت۔
حدیث نمبر: 6906
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: "رَأَيْتُ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يَوْمَ الْقَادِسَيَّةِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ وَبِيَدِهِ رَايَةٌ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا سِنَانٌ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْهُ بِهِ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے قادسیہ کی جنگ کے دن سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ زرہ زیبِ تن کیے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ میں اسلامی لشکر کا علم (جھنڈا) تھا۔“ اسے امام حارث نے یونس بن محمد، سنان اور قتادہ کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔