إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عمرو بن أخطب رضي الله عنه باب: سیدنا عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
عَنْ عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَظَرْتُ إِلَى الْخَاتَمِ الَّذِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ، وَمَسَحْتُهُ بِيَدِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَلَفْظُهُ: قَالَ عَمْرُو بْنُ أَخْطَبَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءً، فَأَتَيْتُهُ بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ، فَكَانَتْ فِيهِ شَعَرَةٌ، فَأَخَذْتُهَا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ لَيْسَ فِيهِ شَعَرَةٌ بَيْضَاءُ".
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَلَفْظُهُ: "اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَفِيهِ شَعَرَةٌ، فَرَفَعَهَا، فَنَاوَلْتُهُ، فَنَظَرَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَتِسْعِينَ وَمَا فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ شَعَرَةٌ بَيْضَاءُ".سیدنا عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی اور آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان موجود مہرِ نبوت کو دیکھا، پھر میں نے اسے اپنے ہاتھ سے مسح بھی کیا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے پانی طلب فرمایا، تو میں آپ کی خدمت میں پانی کا ایک پیالہ لے کر حاضر ہوا جس میں ایک بال تھا، میں نے اسے نکال دیا، تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ» ”اے اللہ! اسے حسن و جمال عطا فرما۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے انہیں چورانوے برس کی عمر میں دیکھا کہ ان کا ایک بال بھی سفید نہیں ہوا تھا۔“ اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے پانی طلب فرمایا تو میں ایک برتن لایا جس میں پانی تھا اور اس میں ایک بال تھا، میں نے اسے نکال دیا اور برتن آپ ﷺ کو پیش کیا، رسول اللہ ﷺ نے میری طرف نگاہِ کرم فرمائی اور دعا دی: «اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ» ”اے اللہ! اسے خوبصورت بنا دے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے انہیں ترانوے برس کی عمر میں دیکھا جبکہ ان کے سر اور داڑھی کا کوئی بھی بال سفید نہیں ہوا تھا۔“