إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
منقبة عمر بن عبد العزيز باب: عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی منقبت۔
حدیث نمبر: 6901
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے عمر بن عبدالعزیز سے بڑھ کر کسی ایسے شخص کو نہیں دیکھا جس کی نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز سے اس قدر مشابہ ہو۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔